the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم T20 ورلڈ کپ 2024 جیتے گی؟

انڈیا
آسٹریلیا
پاکستان
ریوالور کی نوک پر رقم ‘ زیور لوٹ لیا گیا
حیدرآباد۔ 6؍جنوری (اعتمادنیوز) یاقوت پورہ میں دن دھاڑے ریوالور کی نوک پر ڈکیتی کی واردات پیش آئی ۔ انسپکٹر رین بازار رمیش نے بتایا کہ حمایت نگر کے رہنے والے 45 سالہ وجئے کمار جین کا بڑا بازار ‘ مسجد کمیلہ جانے والی سڑک پر رہن سنٹر ہے ‘ آج دو پہر تقریباً دیڑھ بجے تین نا معلوم نوجوان موٹر سیکل پر وہاں پہنچے ۔ ایک موٹر سیکل پر باہر رکا رہا جب کہ دو دیگر اندر داخل ہوئے ۔انہوں نے ریوالور اور چاقو دکھاکر وجئے کمار جین سے 5 تولہ وزنی طلائی زیورات ‘ 10 تولہ چاندی اور 30 ہزار روپئے نقد رقم راہ فرار اختیار کی ۔ بتایا گیا ہے کہ ان میں سے دو نقاب لگائے ہوئے تھے ۔ پولیس نے شکایت کنندہ کے حوالہ سے بتایا کہ ملزمین کا تعلق پرانے شہر سے ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر شیخ شکیل محمود کارپوریٹر (مجلس )دبیرپورہ نے پہنچ کر معلومات حاصل کئے اور خاطیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس پر زور دیا۔
آٹو ڈرائیور کا قتل ‘ بھتیجے گرفتار
حیدرآباد۔ 6؍جنوری (اعتمادنیوز) رین بازار پولیس نے آٹو ڈرائیور بشیرالدین کے قتل کی واردات میں ملوث مقتول کے 2 بھتیجوں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق گذشتہ ہفتہ آٹو ڈرائیور بشیرالدین ساکن حافظ بابا نگر ‘ عمر کالونی کا جائیداد کے تنازعہ میں ان کے بھتیجوں نے تیز دھار خنجروں سے حملہ کردیا تھا ۔ یہ واردات تالاب کٹہ امان نگر میں انجام دی گئی تھی ۔ پولیس نے مقتول کے بھتیجوں 21 سالہ سعیدالدین اور 19 سالہ خلیل الدین ساکن امان نگر ‘ تالاب کٹہ کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل دے دیا ۔ اس واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہے ۔
گاڑیوں کا سرقہ ‘ دو نوجوان گرفتار
حیدرآباد۔ 6؍جنوری (اعتمادنیوز) ساوتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے گاڑیوں کے سرقہ کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ رضوان شیخ ساکن ملے پلی 19 سالہ سید عامر ‘ ساکن پرکاش نگر ‘ سکندرآباد نے اپنے ساتھی شعیب عرف عمران کے ساتھ مل کر موٹر سیکلوں کے سرقہ کی وارداتیں انجام دیں ۔پولیس نے دونوں



ملزمین کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے 6 مسروقہ موٹر سیکلیں ضبط کرلیں ۔ ان کا ساتھی عامر مفرور بتایا گیا ہے ۔
سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک
حیدرآباد۔ 6؍جنوری (اعتمادنیوز) علحدہ سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 32 سالہ لکشمی ساکن شانتی نگر 25 ؍ اکتوبر کو لاری کی ٹکر سے زخمی ہوگئی ۔ اسے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کل جانبر نہ ہوسکی ۔ ایک اور حادثہ صنعت نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا ۔پولیس کے بموجب 55 سالہ کرمیا ساکن موسیٰ پیٹ نا معلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوگیا تھا ۔ ہاسپٹل میں دوران علاج فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے بموجب 48 سالہ نارائنماں ساکن گھٹکیسر کل سڑک عبور کرنے کے دوران نا معلوم گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا ۔
طالب علم کی خود کشی
حیدرآباد۔ 6؍جنوری (اعتمادنیوز) طالب علم نے خود کشی کرلی ۔ یہ واقعہ نلہ کنٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 20 سالہ شیوا ساکن ودیا نگر نے کل رات دیر گئے اپنے مکان میں پھانسی لے لی ۔ نوجوان طالب علم بتایا گیا ہے ۔ انتہائی اقدام کی وجہ شدید درد شکم بتائی جارہی ہے ۔
لڑکیوں اور خواتین کو فحش ایس ایم ایس نوجوان گرفتار
حیدرآباد۔ 6؍جنوری (اعتمادنیوز) لڑکیوں اور خواتین کو فحش ایس ایم ایس پیامات روانہ کرنے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والا لکشمن نامی نوجوان کا سنٹر میں ملازمت کرتے ہوئے پارٹ ٹائم پیزا ڈیلیوری بوائے کی حیثیت سے کام کرتا تھا ۔ اس دوران اس نے کئی لڑکیوں اور خواتین کے فون نمبرات حاصل کرکے انہیں فحش ایس ایم ایس بھجوانے شروع کئے ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے جن خواتین اور لڑکیوں کو یہ پیامات روانہ کئے ہیں ان میں ایک سابق ایم ایل اے کی دختر کے علاوہ دولت مند گھرانوں کی لڑکیاں بھی شامل ہیں ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو ضلع نلگنڈہ سے گرفتار کرلیا ۔ گرفتاری کی کارروائی عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے انجام دی ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.